Tuesday, December 3, 2019

شہلا رضا نے آصف زرداری کی صحت سے متعلق نیا بیان داغ دیا، شیخ رشید کی بات سچ ثابت ہوگئی

پیپلز پارٹی سندھ کی رہنما شہلا رضا
پیپلز پارٹی سندھ کی رہنما شہلا رضا نے سابق صدر آصف زرداری کی صحت کے حوالے سے نیا بیان جاری کردیا ہے۔

شہلا رضا نے کہا ہے کہ ہمیں سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت کی خرابی کا علم نہیں تھا، ڈاکٹرز ہم سے ان کی میڈیکل رپورٹس شیئر نہیں کررہے۔

یہ بات انہوں نے نجی چینل کے پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے کہی، شہلا رضا نے کہا کہ ایک مرتبہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ آصف زرداری کی طبیعت خراب ہے۔

اس سے قبل ہمارے پاس معلومات نہیں تھیں کہ طبیعت زیادہ خراب ہے کیونکہ ڈاکٹرز ہم سے آصف زرداری کی رپورٹس شیئر نہیں کررہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے میڈیکل بورڈ میں اپنا ایک ڈاکٹر شامل کرنے کا مطالبہ کیا تھا، آصفہ بھٹو اور بختاوربھٹو کو آصف زرداری کے ڈاکٹرز نے بلایا تھا، ہم جیلوں سے گھبرانے والے لوگ نہیں، آصف زرداری کی طبیعت خراب ہے درخواست ضمانت ان کا حق ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کس قانون کےتحت رات کے12بجے فریال تالپور کو گرفتار کیا گیا اور کس قانون کے تحت رات کے12بجے فریال تالپورکو جیل منتقل کیا گیا؟

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2LifDl2

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times