Tuesday, December 3, 2019

وزیراعظم نے پاکستانی اقدار و روایات سے ہٹ کر اہم حکم جاری کردیا، سرکاری چینل پر نیا پروگرام نشر

وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے روایات سے ہٹ کر اہم فیصلہ لے لیا ہے، سرکاری چینل پر ایک اہم پروگرام نشر کرنے کا حکم جاری کیا۔

وزیراعظم پاکستان نے مشہور ترک سیریل “ارطغرل غازی” پی ٹی وی پر نشرکرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان نے مشہور ترک سیریل “ارطغرل غازی” پی ٹی وی پر نشر کرنے کی ہدایت کردی۔ ڈرامہ سیریل تاریخ اسلام کے عظیم مجاہد ارطغرل غازی کی زندگی پربنایا گیا ہے۔

اس متعلق وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخاردرانی نے کہا کہ وزیراعظم نے پی ٹی وی انتظامیہ کو سیریل نشر کرنے کی ہدایت کی ہے، سیریل کو پاکستان میں نشر کرنے کا مقصد قوم کو اسلامی تاریخ سے آگاہ کرنا ہے، ترک سیریل میں تاریخ اسلام، ثقافت اوراسلامی ہیروزکو اجاگرکیا گیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2RhfIck

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times