Saturday, December 28, 2019

اداکارہ میرا ہوگئیں کنگال، حقیقت بےنقاب ہوتے ہی فلمی دنیا میں خوف کی لہر دوڑ پڑی

پاکستانی اداکارہ میرا
اسکینڈل کوئین میرا مالی مشکلات کا شکار ہوگئیں۔ اداکارہ میرا نے 2016ءمیں دبئی کے پوش علاقے میں قسطوں پرتقریباً 12 لاکھ درہم کا ولا خریدا تھا مگراب قسطوں کی ادائیگی میں انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پاکستانی میڈیا میں اسکینڈلز کی زد میں رہنے والی اداکارہ میرا کے ستارے گردش میں آگئے ہیں اور دبئی میں بھی اسکینڈلز ان کا پیچھا کررہے ہیں۔ یواے ای کی ریاست میں میرا کا پراپرٹی اسکینڈل سامنے آیا ہے جس کی تفصیلات میڈیا نے حاصل کرلی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2016ء میں اداکارہ میرا نے دبئی کے پوش علاقے میں تھری بیڈ روم کا لگژری ویلا داماک نامی فرم سے قسطوں پر خریدا تھا۔ میرا اب تک 4 لاکھ 65ہزار 5سو درہم کی ادائیگی کرچکی ہیں۔ 12دسمبر کو انہوں نے 40ہزار درہم کی جرمانے کے ساتھ ایک قسط ادا کی تھی۔ جبکہ کمپنی کی جانب سے میرا کو فروری 2020 تک کا وقت دیا گیا ہے جس میں ان کو 2لاکھ درہم مزید ادا کرنا ہونگے۔ 

ذرائع کے مطابق میرا اس وقت شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ اور ایک بار پھر نئے جیون ساتھی کی تلاش میں بھی ہیں۔ اگر میرا فروری میں مزید رقم کمپنی کو ادا نہیں کرتی تو ان کی 4 لاکھ 65 ہزاردرہم سے زائد سرمایہ کاری ڈوب جائے گی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2F25JjT

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times