
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے وسیم اکرم کی ویڈیو شیئر کی اور ان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ میں لیک ویڈیوز کی مخالفت کرتا ہوں، لیکن وسیم اکرم نے اس ویڈیو میں جو بات کی، اس کی حمایت کرتا ہوں۔ تبدیلی ضروری ہے
۔سابق قومی فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے کہا کہ وسیم اکرم نے ہمیں نئی سوچ اور نیا طریقہ اپنانے کی طرف راغب کرایا۔ شعیب اختر نے وسیم اکرم کی کچھ باتوں پر لاعلمی کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ’ میں سمجھا نہیں، اس سے ان کی کیا مراد ہے؟‘
I support the Leaked Video of Wasim Akram, We need a change.#wasimakram #ShoaibAkhtar pic.twitter.com/OoW6AXfC4u
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) December 26, 2019
واضح رہے گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر وسیم اکرم کی ایک ویڈیو زیر گردش تھی جس میں وہ ’رگڑا ‘ دینے کی بات کر رہے ہیں۔ وسیم اکرم کی لیک کی گئی ویڈیو میں سابق کپتان نے کسی شخص سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کے لیے طریقے اور سوچ بدلنی پڑتی ہے۔ آپ لوگ کچھ نیا بھی کریں۔ باتیں بڑی بڑی اور کارکردگی صفر؟
اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد سے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مثبت اور منفی تبصرے کئے جانے لگے۔
وسیم اکرم نے ویڈیو کے بارے میں فیس بک پر پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ وہ آج شام 8 بج کر 50 منٹ پر اپنی لیکڈ ویڈیو سے متعلق پریس کانفرنس کریں گے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ پریس کانفرنس میں ویڈیو سے متعلق تمام سوالات کے جوابات دیں گے۔
سابق کپتان وسیم اکرم نے مداحوں سے درخواست کی کہ ان کی پریس کانفرنس تک وہ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2EYW2m7
0 comments: