
پی سی بی ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ پی ایس ایل کا شیڈول تیار کر لیا گیاہے جس کا اعلان کل کیے جانے کا امکان ہے، پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب 20 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگی جبکہ فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں شیڈول کیا گیا ہے۔
چھ ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور کانٹے دار میچز لاہور، ملتان، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ سب سے زیادہ میچز کی میزبانی لاہور کا قذافی اسٹیڈیم کرے گا۔ تمام میچز کے لیے پنجاب حکومت کے ساتھ سندھ کے اعلیٰ حکومتی حکام سے سیکیورٹی سمیت تمام معاملات پر مشاورت کرکے شیڈول کو فائنل کیا گیا ہے۔
ایونٹ میں شامل غیرملکی کھلاڑیوں کی حفاظت کو ہر حال میں یقینی بنانے کے لیے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/37lBFM8
0 comments: