Tuesday, December 3, 2019

کونسے وزیر نے مصباح الحق اور وقاریونس سے متعلق ایسی بات کہہ دی؟ کہ پی سی بی میں ہلچل مچ گئی

مصباح الحق اور وقار یونس کی پسند نا پسند
مصباح الحق اور وقار یونس کی پسند نا پسند کی بھاری قیمت پاکستان کو ادا کرنا پڑی وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ سرفراز احمد نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی چیمپئن بنایا۔

مصباح اور وقار یونس کی جوڑی سابق کپتان کو پسند نہیں کرتی تھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے تفصیلی ٹویٹ میں علی زیدی کا کہنا تھا کہ’ ’سلیکشن کے بعد قومی ٹیم آسٹریلیا جارہی تھی میں اسی وجہ سے خاموش رہا، یہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ جس نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی چیمپئن بنایا اسے کرکٹ بورڈ نے ٹیم سے ڈراپ کیوں کردیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سرفرازکی قیادت میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر چیمپئنزٹرافی جیتی، وہ پاکستان کے کامیاب ترین کپتانوں میں سے ایک تھے مگر مصباح اور وقار کی جوڑی نے عہدہ سنبھالتے ہی سرفراز کو ڈراپ کردیا،سرفرازکے ڈراپ ہونے پر ہرکوئی کہہ رہاہے دال میں کچھ کالاہے، مصباح الحق اور وقار یونس دونوں سرفرازکو ناپسندکرتے ہیں اور ان کی پسند نا پسند کی بھاری قیمت پاکستان کو ادا کرنا پڑی۔

وفاقی وزیرعلی زیدی کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیموں میں گروپ بندی عام ہے مگر اس پر پردہ ڈال کر رکھا جاتا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی قیادت کو بہت پہلے گروپ بندی روکنی چاہیے تھی مگر افسوس کہ اب گروپ بندی شکست سے آشکار ہوگئی، اب وقت ہے کہ ہر سطح پر کڑے اقدامات کیے جائیں اور کرکٹ کو ایک بار پھر سے بہتر بنایا جائے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/386bASi

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times