
سرحدی تحصیل گلتری سمیت بلتستان ریجن کے درجنوں بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ چھ ماہ کے لیے منقطع ہو گیا، دنیا کا بلند ترین سیاحتی مقام دیوسائی میں سات فٹ سے زائد برف پڑگئی، گلگت بلتستان میں شدید سردی کا راج جاری ، بالائی علاقوں نے برف کی چادراوڑھ لی۔
بلتستان ریجن کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں حالیہ برفباری کے باعث سرحدی تحصیل گلتری سمیت درجنوں علاقوں شغرتھنگ، ستق چن، ڈورو، کتی شو، اور ضلع کھرمنگ، شگر اور گانچھے کے بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
شدید برف باری اور یخ بستہ ہواوں کے باعث شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ کئی علاقوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ چھ ماہ کیلئے منقطع رہے گا حالیہ برفباری کے دوران دنیا کا بلند ترین سیاحتی مقام دیوسائی میں سات فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے جسکی وجہ سے براستہ دیوسائی سکردو سے ضلع استور اور دیگر علاقوں کے لئے ٹریفک بند ہوگئی ہے۔
ادھر سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی سکردو شہر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بائیس گھنٹے تک پہنچ گیا ہے، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2RfzaWP
0 comments: