
طوبیٰ عامر نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان میڈیا سے گفتگو کر رہی ہیں جبکہ بیک گراﺅنڈ میں اذان ہورہی ہے، فردوس عاشق اعوان نے اذان کے باوجود رانا ثناءاللہ کیس پر گفتگو کا سلسلہ جاری رکھا۔
A simple comparison of a Minister in Islamic Republic Of Pakistan and an actor from the neighbour country. Respect of #Azaan is mandatory and a basic virtue @ImranKhanPTI @PTIofficial #solareclipse2019 #FirdousAshiqAwan #SalmanKhan #Pakistan #ViralVideo pic.twitter.com/mEs4bmLO68
— SYEDA TUBA AAMIR (@TubaAtweets) December 26, 2019
اسی ویڈیو سے بھارتی اداکار سلمان خان کی ویڈیو بھی منسلک ہے جو تھوڑی پرانی ہے۔ یہ ویڈیو ایک ایونٹ کے دوران کی ہے جب سلمان خان نے اذان کے احترام میں حاضرین سے خاموشی اختیار کرنے کی درخواست کی تھی، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی۔
طوبیٰ عامر نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی ایک وزیر اور پڑوسی ملک کے اداکار کا سادہ سا موازنہ۔ اذان کا احترام لازم اور بنیادی عقیدہ ہے۔‘ انہوں نے اپنے اس ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل کو بھی ٹیگ کیا تاکہ ان کی فردوس عاشق اعوان کے رویے کی شکایت متعلقہ حکام تک بھی پہنچ سکے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/39k24vQ
0 comments: