Monday, December 23, 2019

بھارت کا کیا بٹوارہ ہونے والا ہے؟ وزیر خارجہ شاہ محمود نے عالمی دنیا کو واضح بتادیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارت میں آگ لگ چکی ہے اور ایک واضح تقسیم نظر آرہی ہے ، یہ تقسیم کسی مذہب یا ایک فرقے کی تقسیم نہیں ہے بلکہ ایک طرف سیکولر طبقہ ہے جوہندوتوا کے خلاف احتجاج کررہاہے اور دوسری طرف ہندوتوا والے ہیں۔

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ہندوستان میں آگ لگ چکی ہے اورایک واضح تقسیم نظر آرہی ہے ، یہ تقسیم کسی مذہب یا ایک فرقے کی تقسیم نہیں ہے بلکہ ایک طرف سیکولر طبقہ ہے جوہندوتوا کے خلاف احتجاج کررہاہے اور دوسری طرف ہندوتوا والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا اب شائننگ انڈیا کے سحر سے باہر آرہی ہے ، کشمیرکامسئلہ ، آسام ، بابری مسجداورجامعہ ملیہ میں جو کچھ ہوا ہے ، اس نے ہندوستان کے نوجوان طبقے کو چونکا دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب مودی حکومت اس کو یہ رنگ دے رہی ہے کہ کانگریس اس معاملے کو ہوا دے رہی ہے لیکن کوئی اس کو ہوا نہیں دے سکتا بلکہ مودی کے اقدامات نے اس کو اتنا اجاگر کردیاہے کہ جولوگ پہلے بھارتی اپوزیشن اور پاکستان کے بیانیے کو نہیں سن رہے تھے، اب اس کو سننے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مجھے خدشہ ہے کہ بھارت اپنے اندرونی حالات سے توجہ ہٹانے کیلئے لائن آف کنٹرول کے آس پاس کوئی حرکت کرکے اس کا الزام پاکستان پرلگا سکتاہے ، جگہ جگہ سے باڑ کاٹی گئی ہے،کیوں کاٹی گئی ہے ،براہموس میزائل نصب کئے گئے ہیں،کیوں کئے گئے ہیں ؟ اس حوالے سے ہم نے اقوام متحدہ اورعالمی برادری کو آگاہ کردیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/35Q76xW

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times