Wednesday, December 4, 2019

اسلام آباد ہائی کورٹ کی ابرارالحق کو جواب داخل کرانے کی مہلت

ابرارالحق کی بطور چیئرمین ہلال احمر تعیناتی کے حکم کی معطلی برقرار
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ابرار الحق کی بطور چیئرمین ہلال احمر تعیناتی کے حکم کی معطلی برقرار رکھا اور وفاق کو جواب داخل کرانے کے لیے مہلت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ابرارالحق کی بطور چیئرمین ہلال احمر تعیناتی کے خلاف کیس کی سماعت کی، سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔

عدالت کہا آئندہ سماعت تک ابرار الحق کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل رہے گا جبکہ وفاق نے جواب داخل کرانے کے لیےمہلت طلب کرلی ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا جواب تیار ہے آج ہائیکورٹ میں جمع کرائیں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاق کی استدعا منظور کرلی، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا پہلے وفاق کا جواب آجائے پھر سماعت کریں گے اور سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2DLoIOO

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times