
پنجاب کے شہروں پتوکی، حبیب آباد، رینالہ خورد، اوکاڑہ، ساہیوال، ہڑپہ میں دھند مزید بڑھ گئی، شدید دھند کے باعث حادثات کے خوف سے شہریوں نے سڑکوں پر نکلنا چھوڑ دیا۔
اس کے علاوہ چیچہ وطنی، میاں چنوں، خانیوال، ملتان، لودھراں، بہاولپور اور مسافر خانہ میں بھی دھند کا راج ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر حد نگاہ 30سے 150میٹر تک ہوگئی ہے، جس سے شہریوں کو آمد و رفت میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور سے عبدالحکیم تک ایم تھری اور پنڈی بھٹیاں سے شام کوٹ تک ایم فور بند کر دی گئی ہے۔ اسی طرح ملتان سے سکھر تک ایم فائیو بھی بند کر دی گئی ہے۔ترجمان نے موٹروے کے ان حصوں پر مسافروں کو سفر کرنے سے قبل ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2tJOvFp
0 comments: