
جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریٹائرمنٹ سے تین ہفتے قبل آرمی چیف کی مدت ملازمت اور پھر اس میں توسیع سے متعلق دائر درخواست کو ازخود نوٹس میں تبدیل کرتے ہوئے کچھ ایسی ہدایات دیں جو قانونی ماہرین کے مطابق مستقبل میں عہدے پر تعیناتی اور توسیع کے لیے مفید ثابت ہوں گی۔
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی مشروط ضمانت سے متعلق بھی فیصلہ دیا۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا تھا کہ مشرف فیصلے کے بعد میرے اور پوری عدلیہ کے خلاف ایک گھناؤنی مہم شروع کر دی گئی ہے لیکن سچ سامنے آئے گا اور سچ کا بول بالا ہو گا۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس اور ان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے 18 جنوری کو چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/36Xkd0c
0 comments: