Tuesday, December 10, 2019

آج ہوگی اہم پریس کانفرنس، ڈی جی آئی ایس پی آر کشمیر اور دیگر اہم معاملات پر بریفنگ دیں گے

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور آج اہم پریس کانفرنس کریں گے
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور آج اہم پریس کانفرنس کریں گے، جس میں ملکی سلامتی صورتحال، کشمیر اور دیگر اہم معاملات پر بریفنگ دیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور آج سہ پہر تین بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے، جس میں وہ کور کمانڈر کانفرنس کی بات چیت سے آگاہ کریں گے اور ملکی سلامتی صورتحال، کشمیر اور دیگر اہم معاملات پر بریفنگ دی جائے گی۔

گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرکانفرنس ہوئی تھی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی، اہم کور کمانڈرز کانفرنس سات گھنٹے سے زائد جاری رہی اور روایت کے برعکس کور کمانڈرز کانفرنس کی پریس ریلیز جاری نہیں کی گئی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/35b7yGv

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times