Thursday, December 5, 2019

جسٹن لینگر سے متعلق بابراعظم نے بڑی بات کہہ دی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز بابراعظم نے کہا ہے کہ جسٹن لینگر سے گفتگو کے دوران بہت سے چیزیں سیکھنے کو ملیں اور ان کی باتوں پر عمل کرتے ہوئے اپنی بیٹنگ بہتر بنانے کی کوشش کروں گا۔

بابراعظم نے کہا کہ میں نے جسٹن لینگر سے چند باتیں پوچھیں میں نے ان سے پوچھا کہ وہ کیسے بیٹنگ کرتے تھے اور پریشر کو کس طرح ہینڈل کرتے تھے۔ وہ ایک لیجنڈ ہیں جنہوں نے آسٹریلیا کیلئے بہت زیادہ کرکٹ کھیلی۔

بابراعظم نے کہا کہ جسٹن لینگر نے بہت سی ایسی باتیں بتائیں جو میرے لئے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہیں میں ان کی تجاویز کو اپنی بیٹنگ پر لاگو کرنے کی کوشش کروں گا میں سری لنکا کیخلاف ہوم سیریز میں بھی اپنی فارم بحال رکھنے کی کوشش کروں گا۔ میں چاہتا ہوں کہ پاکستان کیلئے زیادہ سے زیادہ رنز بناﺅں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد عامر کیلئے بڑی خبرجاری کردی

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ باﺅلر محمد عامر کو بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) میں شرکت کیلئے این او سی جاری کر دیا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2rXPwZw

0 comments:

Popular Posts Khyber Times