
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے سرگودھا روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایک سے16 گریڈ ملازمین کی مراعات کیلئےوزیر اعظم سے بات کروں گا، رائیونڈ سے بھی ٹرین چلانےکافیصلہ کیا ہے، سرگودھا ڈویژن سے ٹرین آج چلائی جائےگی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے کا خسارہ 3سال میں پورا کریں گے، حکومت گرانے کیلئےغیرجمہوری زبانیں استعمال کی جارہی ہیں، 3 ماہ تک مہنگائی کنٹرول ہوگی ،بجلی،گیس کےبل ٹھیک ہو جائیں گے۔
بھارت کے حوالے سے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ہٹلر مودی نے بھارت میں مسلمانوں کا جینا دوبھر کردیاہے، بھارت کے مسلمان پوری دنیا کی طرف دیکھ رہےہیں، بھارت کے تمام مسلمانوں کو گھیراجارہا ہے۔
گذشتہ روز شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو لوگ الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں ان کو شرم آنی چاہیئے، یہ کیسے کہہ سکتے ہیں الیکشن کمیشن میرا اور جج میرا ہونا چاہیئے۔ چیف الیکشن کمشنر غیر جانبدار ہونا چاہیئے، اپوزیشن نے 2013 اور 2018 کے دونوں الیکشن نہیں مانے۔
وزیر ریلوے نے کہا تھا کہ ملکی حالات ایسے ہیں کہ ٹینشن کم کرنے کی ضرورت ہے۔ عوام مہنگائی میں پس رہے ہیں۔ بجلی گیس کے بل عوام کی پہنچ سے باہر ہوتے جارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت ایک ہندو اسٹیٹ بنتی جارہی ہے۔ مسلمانوں کو 10 ویں درجے کا شہری بھی تسلیم نہیں کیا جارہا، پاکستان اور ہندوستان کے حالات مزید تلخ ہوجائیں گے، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ہمیں عملی طور پر کام کرنا ہوگا۔ مودی کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2PMmSTM
0 comments: