
ان کی کارروائی کو حکومت کے ساتھ منسوب کرنا غلط ہے دراصل شہباز شریف کے اپنے اعمال ان کےسامنےآرہے ہیں معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ن لیگ پر واضح کردیا۔
ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کی آنکھوں میں اس لیے کھٹکتے ہیں کہ وہ اپنی ذات کی نہیں پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کی آنکھوں میں اس لئے کھٹکتے ہیں کہ وہ اپنی ذات کی نہیں پاکستان کے کاز کی جنگ لڑ رہے ہیں۔قانون سازی پارلیمان کی بنیادی ذمہ داری اور فرض ہے۔بلاول کا اسے اپنے سیاسی ایجنڈے سے مشروط کرنا غیر پارلیمانی، غیر آئینی اور غیر جمہوری سوچ ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 3, 2019
رہنما ن لیگ احسن اقبال کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ کب تک کرپشن کا دفاع اور جھوٹ کا اقبال بلند کریں گے؟ شہباز شریف کے اپنے اعمال ان کے سامنے آرہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا بلاول زرداری کسی معاملے میں تو سیاسی بلیک میلنگ سے باہر آ کر بھی سوچیں۔ پارلیمان کو سیاسی بلیک میلنگ کے لیے استعمال کرنے کی سوچ انتہائی منفی اور پی پی کے اپنے دعووں کی نفی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2LlTj9X
0 comments: