Tuesday, December 31, 2019

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہورہائیکورٹ میں چیلنج، عوام کو ریلیف ملنے کی اُمید

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا ہے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا، اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔ درخواست میں اوگرا، وزارت پٹرولیم اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی اور درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ زیرسماعت ہے، قیمتوں میں اضافہ کیلئے کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی۔

قیمتوں میں اضافہ غیرقانونی ہے جس سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام پر بوجھ بڑھے گا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو کالعدم قرار دیاجائے۔

مزید پڑھیں: نئے سال پر حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیرت انگیز اضافہ

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بڑا بم گراتے ہوئے نئے سال کے پہلے ہی دن پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2u3RA3i

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times