Friday, December 13, 2019

پاکستان میں تیزی سے بڑھتی سرمایہ کاری نے آئی ایم ایف پر ڈالا گہرا اثر، عوام کیلئے آگئی خوشخبری

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 19 دسمبر کو طلب کرلیاگیا ہے
عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 19 دسمبر کو طلب کرلیاگیا۔

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 19 دسمبر کو طلب کرلیاگیاہے جس میں پاکستان کیلئے 45کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری دیئے جانے کاامکان ہے۔

آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن جیری رائس نے کہاہے کہ پاکستان کے ساتھ 6 ارب ڈالر کا قرض پروگرام جاری ہے،پاکستان کے پہلے معاشی جائزے پر نومبر میں اسٹاف کی سطح پرمعاہدہ ہو چکاہے۔ ایگزیکٹو بورڈ پہلے معاشی جائزے کی رپورٹ پر غور کرے گا۔ انہوں نے کہاپاکستان نے تمام کارکردگی اہداف پورے کیے، قرض پروگرام کے تحت مالی ضروریات کی یقین دہانیوں پرعمل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے تجارتی خسارے میں بے پناہ کمی نے پوری دنیا میں تہلکہ مچا دیا، جان کر سب حیران رہ گئے

یاد رہے کہ ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں برس پاکستان کے تجارتی خسارے میں 33.04 فی صد کمی آئی ہے۔ یہ اعداد و شمار رواں اور گزشتہ مالی سالوں کے پہلے پانچ ماہ کے تقابلی جائزے سے حاصل کیے گئے ہیں۔

تجارتی خسارے میں یہ کمی درآمدات میں 10 فیصد سے زیادہ تنزلی اور برآمدات میں تھوڑے سے اضافہ کے باعث ہوئی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2PF0k7k

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times