
لاہور ہائیکورٹ کے فاضل جج جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے وکلا سے کہا ہے کہ ڈاکٹروں سے گلے مل کر معاملہ ختم کریں۔
لاہور ہائیکورٹ میں وکلا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے نمائندے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی عدالت میں گئے اور ان سےعدالتی امور بند کرنے کی استدعا کی۔ اس پر جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ عدالت اپنا کام کرے گی یہ میری ذمہ داری میں شامل ہے۔
جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی نے کہا کہ کوئی وکیل کیسز کی پیروی کے لیے عدالت میں پیش نہیں ہونا چاہتا تو اس کی اپنی مرضی ہے، لیکن مقدمات عدم پیروی پرخارج نہیں کئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:وزیر اعظم عمران کا فیاض الحسن چوہان سے ٹیلی فونک رابطہ، اہم تفصیلات سامنے آتے ہی تہلکہ مچ گیا
یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو فون کیا اور پی آئی سی واقعے کی تفصیلات معلوم کیں۔ وزیراعظم نے فیاض چوہان کی جانب سے معاملہ سلجھانے کے لئے موقع پر پہنچنے کی تعریف کی اور خیریت دریافت کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ کو وکلا تشدد کے باعث کوئی چوٹ تو نہیں آئی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2RTUDou
0 comments: