Monday, December 2, 2019

کرکٹر وہاب ریاض نے ٹوئٹر پر دکھایا اپنا نیا رنگ، مداحوں نے بھی خوب سراہا

پاکستان کے فاسٹ باولر وہاب ریاض
پاکستان کے فاسٹ باولر وہاب ریاض ٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کر چکے ہیں تو دوسری جانب آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کی ٹیم شدید ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

فاسٹ باولر وہاب ریاض کے ٹویٹر پر جاری ہونے والے پیغامات سے اندازہ ہوتاہے کہ وہ آج کل معیشت میں کافی دلچسپی لے رہے ہیں ۔

وہاب ریاض نے برآمدات میں اضافے پر خوش ہو کر ٹویٹر پر پیغام جاری کیا لیکن ان کو الٹا لینے کے دینے پڑ گئے، صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا ۔وہاب ریاض نے ٹویٹرپر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ”پاکستان کی برآمدات میں 9.6 فیصد اضافہ ہو گیاہے ، ہم نے 2.2 بلین کی سطح عبور کر لی ہے اور نومبر کے آخر میں ہمارا تجارتی خسارہ بھی کم ہو گیاہے ، ہمارے محنت کش ایکسپورٹرز، ان کی ٹیمز اور ہماری وزارت کامرس تعریف کی حقدار ہیں، انشاءاللہ برآمدات میں مزید اضافہ ہوگا ۔“

 

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/381gsIL

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times