Sunday, December 1, 2019

پولیس نے اسلام آباد سے ایسی کیا چیزبرآمد کرلی؟ لوگوں میں خوف وہراس

 پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی
شہر اقتدار میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران چھ ملزمان کو دھر لیا جن سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کرلی ہیں۔

سی آئی اے پولیس اسلام آباد ٹیم نے تھانہ ترنول کے علاقے میں کارروائی کی جہاں سے مختلف وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان میں اویس خان اور دلاور شامل ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لی ہیں، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ڈی ایس پی خالد محمود اعوان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ترنول کی پولیس ٹیم نے ہی کارروائی کے دوران تین ملزمان کو دھر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں رشید ،طارق، عبدالماجد اور امین کے قبضے سے منشیات برآمد کر لی ہے دوسری جانب اے ایس پی مارگلہ حمزہ امان اللہ کی ہدایت پر ایس ایچ او کراچی کمپنی شبیراحمد تنولی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا جو بطور خانساماں گھر میں کام کرتا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2OEyvN1

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times