Wednesday, December 25, 2019

صرف 9 ڈالر چرانے کی سزا 38 سال، جان کر سب کے ہوش اُڑ گئے

صرف 9 ڈالر چرانے کی سزا 38 سال، جان کر سب کے ہوش اُڑ گئے
بظاہر یہ بیان ناقابلِ یقین لگتا ہے لیکن شاید امریکا کے کچھ علاقوں کا نظام لاقانونیت سے بھرپور ہے۔

صرف 9 ڈالر چوری کرنے والا شخص 25 سال کی عمر میں گرفتار ہوا اور اب 62 سال کی عمر میں بھی وہ سلاخوں کے پیچھے ہے۔

ولی سائمنز کا تعلق الابامہ سے ہے اور ریاست کے ایک کالے قانون ’ ہیبیچوئل آفنڈرلا‘ کے شکار ہوئے اور ان پر صرف نو ڈالر چرانے کا الزام ہے۔ ان کی تمام تفصیلات ٹویٹر پر شیئر ہوئیں تو پتا چلا ورنہ ولی کی افسوس ناک کہانی شاید ہی کبھی سامنے آسکتی۔

امریکی خبر رساں ادارے نے اپنے صحافی بیتھ شیلبرن کی ٹویٹس شیئر کی ہیں جس میں تین عشروں سے قید کے شکار وِلی کی تفصیلات پڑھی جاسکتی ہیں۔

ٹویٹ کے مطابق وہ 25 سال کی عمر میں قید ہوئے اور 1982ء سے انہیں پیرول پر رہائی نہیں مل سکی۔ ان پر چوری شدہ جائیدار خریدنے کا بھی الزام تھا جس پر وہ پہلے ہی سزا پاچکے تھے لیکن ولی کو یاد نہیں ان کے جرائم کیا کچھ ہیںَ۔

مگروہ اتنا ضرور جانتے ہیں کہ ان سے کوئی جرم سرزد ضرور ہوا ہے۔ ان کے مطابق انہوں ںے ایک شخص کے بٹوے سے 9 ڈالر چرائے تھے۔

ان کی بہن کے انتقال کے بعد 2005ء سے ولی سے کوئی ملنے بھی نہیں آتا اور اسے امریکا کی سب سے خوفناک جیل میں رکھا گیا ہے جہاں عادی مجرم آپس میں لڑتے رہتے ہیں اسے جنگلی جیل بھی کہا جاتا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Zl3iCp

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times