Sunday, November 3, 2019

مولانا فضل الرحمان کی وزیراعظم کو استعفے کی دی گئی مہلت ختم ہوتے ہی اب آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟ جان لیں اس خبر میں

مولانا فضل الرحمان کی وزیراعظم کو استعفے کی دی گئی مہلت ختم
جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے آج آزادی مارچ کے جلسے میں اہم اعلان متوقع ہے۔

یکم نومبر کو جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان کو مستعفی ہونے کے لیے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا جس کا آج آخری روز ہے۔

آزادی مارچ کے چوتھے روز مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت جے یو آئی (ف) کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی کی مرکزی شوریٰ کے ارکان اور صوبوں کے امیر نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن کے بعد اگلی حکمت عملی پر حتمی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں آزادی مارچ کے پلان بی سمیت پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی طرف سے ڈی چوک جانے کی مخالفت کے بعد کی صورت حال پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں رہبر کمیٹی کی طرف سے احتجاج کو ملک گیر پھیلانے، شٹر ڈاون ہڑتال اور سڑکیں بند کرنے کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

جے یو آئی کی مرکزی شوریٰ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کا اعلان مولانا فضل الرحمان آج جلسے میں کریں گے۔

اسلام آباد کے اہم مقامات پر ہائی الرٹ، پولیس اور ایف سی تعینات

گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے مارچ کے شرکاء سے خطاب میں کہا تھا کہ ڈی چوک جانے سمیت کئی تجاویز زیرغور ہیں۔

ذرائع کے مطابق سربراہ جے یو آئی کے اعلان کے بعد زیروپوائنٹ اور ریڈ زون جانے والے راستوں پر سیکیورٹی الرٹ کردی گئی ہے، پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام نفری کو آنسوگیس کے شیل اور دیگر سامان فراہم کردیاگیا جبکہ دوسرے صوبوں سے مزید پولیس کی نفری بھی اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ 

بلاول بھٹو کا دھرنے میں شرکت کا عندیہ

بہاولپور میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے شروع دن سے آزادی مارچ کی حمایت کی اور پہلے دن سے پیپلز پارٹی کا مؤقف رہا ہے کہ ہم دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے، ہم اب جے یو آئی کے دھرنے کا حصہ نہیں ہیں لیکن اگر پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی نے فیصلے پر نظر ثانی کی تو ہم دھرنے میں شرکت کر سکتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ فضل الرحمان نے نہیں کہا کہ وہ خود وزیراعظم ہاؤس جا کر وزیراعظم کو گھسیٹیں گے، مولانا صاحب نے کہا تھا کہ لاکھوں لوگ وزیراعظم کو نکالیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2pBB9cH

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times