Sunday, November 10, 2019

نواز شریف کے بعد آصف زرداری کو بھی ریلیف ملنے کی خبریں ہوگئیں سچ۔۔۔ تہلکہ خیز خبر نے ہر سو مچادیا شور

سابق صدر آصف علی زرداری
اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے کنوینئر اکرم درانی نے کہا ہے کہ پیر سے ہم پلان بی پر عمل کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک نے جیسے بات کی اسی لہجے میں جواب بھی دیا جائے گا۔ پیر یا منگل کو ہمارا اگلا لائحہ عمل سامنے آجائے گا۔ جب کہ رہبر کمیٹی کا اجلاس اگر ضرورت پڑی تو بلالیں گے۔

اکرم درانی نے کہا ہے کہ حکومت کے علاوہ کسی قوت سے بات چیت نہیں کررہے، ہمارا اگلا فیصلہ حکومت کے لیے بہت پریشان کن ہوگا، فضل الرحمان چاہتے ہیں مذاکرات بامقصد ہوں، امید حکومت ہمارے مطالبات جلد تسلیم کرے گی۔

اکرم درانی نے دعویٰ کیا کہ آصف زرداری کو بھی جلد ریلیف ملے گا، بہت جلد اچھی خبر دوں گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33BuJJr

0 comments:

Popular Posts Khyber Times