
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے واقعہ کومپالی کے علاقے میں پیش آیا جہاں سندیپ نامی نوجوان نے نئی زندگی کی شروعات سے قبل ہی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سندیپ شادی ہال کے میک اپ والے کمرے میں داخل ہوا تو کافی دیر باہرنہ آنے پر اہل خانہ کو تشویش ہوئی، اہل خانہ نے دروازہ کھٹکھٹایا مگر کوئی جواب نہ آیا تو دروازہ توڑ دیا گیا۔
زرائع کے مطابق گھر والے جب کمرے میںداخل ہوئے تو سندیپ کی لاش پنکھے سے جھول رہی تھی، نوجوان نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی تھی۔ دولہے کی خودکشی پر شادی ہال ماتم کدہ میں تبدیل ہوگیا، دلہا اور دلہن کے رشتے دا ر آہ و بکا کرنے لگے، واقعے کی اطلاع مقامی تھانے کی پولیس کو دی گئی جس پر پولیس نے وہاں موجود لوگوں سے بیانات قلمند کیے اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33CRXia
0 comments: