
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا رویہ دنیا کے سامنے ہے، پاکستان نے کوئی موقع نہیں دیا اور کرتارپور معاہدہ مکمل کیا، پاکستان نے یاتریوں کے لیے ایک سال کی ویزہ کی شرط ختم کی ہے۔ عمران خان نے پاکستان کی طرف سے خیرسگالی کا پیغام دیا ہے، لوگ بغیرسوچے سمجھے تنقید کرتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ پانچ ہزارسکھ روزانہ کرتارپور آسکیں گے ہم پرامن قوم ہیں، بھارت کا باشعور طبقہ امن کے پیغام کا حامی ہے،مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کوجمعہ کی نمازکی بھی اجازت نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم اور بربریت کا بازارگرم کر رکھا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے لیے نفرت بڑھ چکی ہے، یہ نفرت بھارتی رکاوٹوں سے نہیں تھمے گی اور نہیں رکے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2rpxH5x
0 comments: