Monday, November 18, 2019

شیخ رشید کی طبیعت نہایت خراب، راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل۔۔۔ تفصیلات آتے ہی سیاسی میدان میں خوف کی لہر

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو سینے میں تکلیف پر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید گرلز کالج میں تقریب میں شرکت کے بعد گھر پہنچے جہاں وہ لوگوں سے ملاقات کررہے تھے کہ اس دوران انہیں دل کی تکلیف ہوئی جس پر انہیں فوری طور پر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیاگیا، راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرز نے شیخ رشید کا طبی معائنہ کیا اور ان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے۔

شیخ رشید کے بھتیجے نے بتایا کہ وزیر ریلوے کو راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ہولی فیملی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2NXgAkk

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times