
پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ میڈیکل بورڈ کے اجلاس میں آصف زرداری کے ذاتی معالج کو شامل کیا جائے، آصف زرداری کے ساتھ انتقامی سلوک کیا جا رہا ہے،حکومت جان بوجھ کرآصف زرداری کوتکلیف دے رہی ہے۔
پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پمزہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کا طبی معائنہ کیا ہے، میڈیکل بورڈ کے اجلاس میں آصف زرداری کے ذاتی معالج کو شامل کیا جائے، ذاتی معالج کو میڈیکل رپورٹس کا معائنہ کرنے کی اجازت دی جائے۔
شیری رحمان نے کہا کہ آصف زرداری کی میڈیکل رپورٹس ان کے خاندان کو کیوں نہیں دی جارہیں؟ حکومت آصف زرداری کے ذاتی معالج کی رسائی کا مطالبہ نظرانداز کر رہی ہے۔ پیپلزپارٹی کی رہنما نے کہا کہ آصف زرداری کے ساتھ انتقامی سلوک کیا جا رہا ہے، حکومت جان بوجھ کرآصف زرداری کوتکلیف دے رہی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33WVZSV
0 comments: