Thursday, November 14, 2019

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب

وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس آج شام 5 بجے بنی گالہ میں ہوگا جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں نوازشریف کو بیرون ملک اجازت کے معاملہ پر بھی بات چیت ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کے دوران مہنگائی کنٹرول سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مابق حکومتی معاشی اہداف اور ترقیاتی منصوبوں پر مشاورت ہوگی، پی ٹی آئی منشور کے عمل درآمد سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت ہو گی۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی (ف) کے ملک بھر میں پلان بی کے حوالے سے اجلاس کے دوران لائحہ عمل پر بات چیت کی جائے گی۔ کور کمیٹی سے قبل عامر کیانی کی سربراہی میں ریجنل صدور کا اجلاس سہ پہر 3 بجے ہوگا۔

تحریک انصاف تنظیم کو فعال بنانے سے متعلق ریجنل صدور کو اہداف سونپے گی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان بھی شریک ہوں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2KlPocY

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times