
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ لوگ بے حس ہوچکے ہیں لیکن اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے، وہ انہیں ایسے پکڑے گا کہ یہ یاد کریں گے،آنے والے وقت میں ان کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔انہوں نے کہا سندھ کی حکومت کو کئی مائیں بددعائیں دے چکی ہیں۔
انہوں نے کہا سندھ میں حکومت نااہل ہے اس حوالے سے بلاول کو بلا کر پوچھا جانا چاہئے۔نصرت نے کہا آصف زرداری کی حالت اتنی بری نہیں ہے جتنی بری کتے کا شکار ہونے والے لاڑکانہ کے بچے کی ہے۔
اپنے علاج کیلئے یہ لوگ لندن جاتے ہیں لیکن دوسری جانب عوام دربدر ہوہے ہیں۔انہوں نے کہا سندھ میں ان کے کتے بھی امیر ترین کہتے ہیں۔لاڑکانہ میں جتنی بھی مصیبت آئی ہے اس کی وجہ یہی لوگ ہیں،اگر یہ کتے نہیں مارسکتے تو اور کیا کریں گے۔آصفہ اور بختاور نے حکم دیا کہ کتے نہ مارے جائیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے بچے محمد حسین کو کتے نے کاٹ لیا تھا جس کی وجہ سے اس کا چہرہ بری طرح متاثر ہوا تھا۔ علاقے میں کتے کے کاٹے کی ویکسین نہ ہونے کے باعث حسین کے گھر والے اسے کراچی لے گئے ہیں لیکن وہاں پر بھی ویکسین صحت کی سہولیات میسر نہ ہونے پروہ والدین کے ساتھ دربدر ہورہا ہے۔خون کی بوتلیں مانگنے پر چچا دہائیاں دیتا رہا۔ دوسری جانب ہسپتال انتطامیہ کا کہنا ہے اس کی سرجری آج ہوگی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33QNrg6
0 comments: