Wednesday, November 27, 2019

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ، سپریم کورٹ میں سماعت جاری

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ، سپریم کورٹ میں سماعت جاری
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں شروع ہو گئی۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کررہا ہے۔

عدالت عظمیٰ نے نئی حکومتی سمری پر بھی اعتراضات اٹھائے ہوئے ریمارکس دیے کہ آرٹیکل دو سو تینتالیس کے تحت توسیع نہیں، نئی تقرری ہوتی ہے، آپ جس شق میں ترمیم کرکے آئے ہیں وہ آرمی چیف سے متعلق ہے ہی نہیں، نوٹیفکیشن جاری کرنے والوں کی ڈگریاں چیک کروائیں۔

اٹارنی جنرل توسیع سےمتعلق نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کریں گے۔

اٹارنی جنرل انور منصور، فروغ نسیم اور معاون خصوصی شہزاد اکبر عدالت پہنچ گئے۔

وائس چیئرمین پاکستان بار امجد شاہ بھی عدالت پہنچ گئے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2DpyVAw

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times