Wednesday, November 27, 2019

ماہر قانون بابراعوان نے فوج سے متعلق سروس معاملات پر نیا بیان داغ دیا، پی ٹی آئی وضاحتیں پیش کررہی ہے

ماہر قانون بابراعوان
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ماہر قانون بابراعوان کہتے ہیں کہ فوج سے متعلق سروس معاملات پررِٹ پٹیشن نہیں لائی جاسکتی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی توسیع سے متعلق کیس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیراعظم نے اپنا اختیار استعمال کیا جو انہیں آئین دیتا ہے۔ سپریم کورٹ اختیار رکھتی ہے کہ وہ اس حوالے سے مستقبل کیلئے کوئی گائیڈ لائنز جاری کردے۔ اس کیس میں پانچ ایشوز کافی اہم ہیں۔ طاقت کے توازن کا رشتہ نازک ہے جو ابہام پیدا ہوا ہے اسے نہیں ہونا چاہئے تھا۔ بابراعوان نے کہاآئین میں ہے فوج سے متعلق سروس معاملات پررِٹ پٹیشن نہیں لائی جاسکتی۔

واضح رہے کہ آرمی چیف کی توسیع سے متعلق کیس پر سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے۔ وفاق اور آرمی چیف کی جانب سے اٹارنی جنرل اور مستعفی وزیر قانون فروغ نسیم عدالت میں پیش ہوئے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کو توسیع سے متعلق نئی سمری بھی پیش کردی گئی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QSQb95

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times