
وزیراعظم عمران خان سکھ مذہب کے بانی باباگرونانک دیوجی کے550ویں جنم دن کے موقع پربین المذاہب ہم آہنگی کے جذبہ کے عکاس کرتارپور راہداری کے فقید المثال منصوبہ کا آج افتتاح کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی ،بھارت کے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو ،اداکار سنی دیول اور سابق وزیراعظم من موہن سنگھ بھی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کرتار پور راہداری جلد مکمل کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کرتارپورراہداری تیز رفتاری کے ساتھ 11 ماہ میں مکمل کیا گیا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے سکھ برادری کیلئے مزید رعایات کا اعلان بھی کیا تھا جس میں ایک سال کیلئے پاسپورٹ کی شرط ختم کرنا اور دو روز کیلئے بیس ڈالر فیس کی شرط ختم کرنا شامل تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Q3EqMz
0 comments: