
بابری مسجد کیس میں بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف دینے والوں نے سالوں پرانے معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کیا، بابری مسجد کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ متعدد و جوہات کی بنا پر اہم ہے، ہر فریق کو اپنے دلائل پیش کرنے کے لئے کافی وقت اور موقع دیا گیا، بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے عدالتی عمل میں عام آدمی کے اعتماد کو مزید تقویت ملے گی۔
واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے زمین ہندووں کو دینے کا فیصلہ کیاہے جبکہ مسلمانوں کو مسجد کی تعمیر کیلئے پانچ ایکڑ زمین فراہم کرنے کا حکم جاری کیا گیاہے۔بھارتی سپریم کورٹ نے مندر کی تعمیر کیلئے بورڈ تشکیل دینے کا حکم بھی جاری کر دیاہے جو کہ تین ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32tRXjd
0 comments: