Friday, November 1, 2019

فردوس عاشق اعوان نے ایسا انکشاف کیا کہ ملکی تاریخ ہلا کر رکھ دی، ریاست کے حملہ آوروں سے بھی پردہ اٹھادیا

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ غور کیا جائے تو کنٹینر پر وہ 5 خاندان ہیں جو ملک پر ہمیشہ حکمرانی کرتے رہے، اب وہ حکمرانی اپنی اولادوں تک پہنچانے کے لیے ریاست پر حملہ آور ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ غور کیا جائے تو کنٹینر پر وہ 5 خاندان ہیں جو ملک پر ہمیشہ حکمرانی کرتے رہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مفتی محمود، اچکزئی ، ولی خان ، بھٹو اورشریف خاندان کنٹینر پر ہیں، اب وہ حکمرانی اپنی اولادوں تک پہنچانے کے لیے ریاست پر حملہ آور ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہماری مذاکرات کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، سیاست کے بارہویں کھلاڑی کو بلاول اور شہباز نے اپنا لیڈر مان لیا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/36tae3c

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times