Friday, November 1, 2019

2 دن بعد ملکی حالات کا اللہ ہی حافظ ہے، حکومت نے اپوزیشن رہنماؤں کو خبردار کردیا ہے۔۔۔ رہبر کمیٹی کرے گی اہم کردار ادا

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور رہنما مسلم لیگ نواز شہباز شریف
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن نور الحق قادری نے کہا ہے کہ 2 دن بعد حالات اگر مولانا فضل الرحمان کے قابو میں نہ رہے تو ہمارے بھی قابو میں نہیں رہیں گے۔

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن وفاقی وزیر نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے کل ملاقات ہوگی جس میں اہم فیصلے ہوں گے، رہبرکمیٹی کی وساطت سے مولانا فضل الرحمان تک رسائی حاصل کریں گے، مولانا اور رہبر کمیٹی کو معاہدے پر قائم رہنے کے لیے قائل کریں گے، کوشش ہے ایسی صورتحال پیدا نہ ہو جو مشکلات کا باعث بنے اور پُرامید ہیں کہ اللہ تعالی بہتر کرے گا۔

مولانا فضل الرحمان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر 2 دن بعد حالات مولانا فضل الرحمان کے قابو میں نہ ہوئے تو ہمارے قابو میں بھی نہیں رہیں گے، نقصان جو بھی ہوگا اس کی ذمہ داری رہبرکمیٹی پر عائد ہوگی، عوام کے دینی اور روحانی جذبات سے نہ کھیلا جائے، عمران خان پر بے ہودہ الزام لگانا علماء کرام کو زیب نہیں دیتا، عمران خان نے او آئی سی اور یو این کے پلیٹ فارم پر جس طرح اسلام کی جنگ لڑی بے مثال ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2pypUBN

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times