Sunday, November 17, 2019

برطانوی شاہی خاندان کی بہو شہزادی میگھن کو ابھی تک برطانوی شہریت نہیں مل سکی، اصل وجہ آتے ہی برطانوی حکومت پہ خاموشی طاری

برطانوی شاہی جوڑا
برطانوی شاہی خاندان کی بہو شہزادی میگھن مارکل اب تک برطانوی شہریت حاصل نہیں کرسکیں، برطانوی قانون کے مطابق تین شرائط ہیں جو کسی غیرملکی کو شادی اور شہریت کے لیے پورا کرنا ہوتی ہیں۔

برطانیہ کے شہزادے ہیری کی اہلیہ شہزادی میگھن مارکل کو اب تک برطانوی شہریت نہ مل سکی۔ میگھن گزشتہ 2 سال سے دائر کی گئی درخواستوں پر فیصلے کے انتظار میں ہیں۔برطانوی ٹیبلائڈ کی رپورٹ کے مطابق ڈچز آف سسکس نے شہزادہ ہیری کے ساتھ منگنی کے بعد ہی برطانوی شہریت کی درخواست دائر کردی تھی۔

دوسری جانب خبر پر ردعمل دیتے ہوئے رائل کینسنگٹن پیلیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہزادی کو بھی شہریت حاصل کرنے میں اتنا ہی وقت لگے گا جتنا دیگر لوگوں کو لگتا ہے۔ شہریت ملنے کا عمل سست روی کا شکار رہتا ہے۔شہزادہ ہیری کے سیکریٹری مواصلات جیسن ناؤف نے بتایا کہ شہزادی میگھن مارکل بھی ہر وقت امیگریشن ضروریات کی تابعدار ہوں گی۔

برطانوی قانون کے مطابق اگر کوئی غیر ملکی لڑکا یا لڑکی برطانوی لڑکی یا لڑکے کا منگیتر بن کر آتا ہے، تو اسے 6 ماہ کے عرصے میں شادی کرنی ہوتی ہے اور یہ شرط میگھن مارکیل نے شہزادہ ہیری سے مئی 2018 میں شادی کرکے پوری کرلی تھی۔

علاوہ ازیں اگر کوئی غیر ملکی برطانوی شہری کا شریک حیات بن کر آتا ہے تو اسے اپنا رشتہ واضح کرنے کے لیے ثبوت فراہم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جس میں ای میلز، فون پر بات چیت، چھٹیوں پر لی گئی تصاویر اور فلائٹ کے ٹکٹس وغیر شامل ہیں۔

شادی شدہ شریک حیات برطانیہ میں 3 سال گزارنے کے بعد یہاں کی شہریت حاصل کرنے کے لیے درخواست داخل کرواسکتا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33Vrqgk

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times