Sunday, November 17, 2019

نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا، چیئرمین سینیٹ کو کن الفاظ میں یاد کیا؟ حکومت پہ بےچینی طاری

سابق وزیراعظم نواز شریف
نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کے بعد سابق وزیراعظم کا پہلا بیان سامنے آگیا۔ نوازشریف نے کہا ہے کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ حکومت نے انتہائی چھوٹے دل کا مظاہرہ کیا۔ چھوٹے بھائی ہونے کے ناطے شہبازشریف نے جو کوشش کی وہ قابل تعریف ہے۔

ان خیالات کا اظہار نوازشریف نے شہبازشریف سے ملاقات کے دوران کیا۔ شہبازشریف آج جاتی امرا پہنچے جہاں انہوں نے اپنے بھائی اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی عیادت کی اور نیک تمناوں کااظہارکیا۔ اس موقع پر مریم نواز بھی وہاں موجود تھیں جبکہ ڈاکٹر عدنان نے شہبازشریف کو نوازشریف کی صحت سے متعلق بریف کیا۔ شہبازشریف نے نواز شریف سے ان کی طبیعت کا احوال پوچھا اور انہیں اب تک ہونے والے معاملات سے متعلق آگاہ بھی کیا۔ شہباز شریف نے نواز شریف سے کہا کہ تمام انتظامات مکمل ہیں آپ بس تیاری کریں۔ اپنے بیان میں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حکومتی اتحادی جماعتوں نے دشمنی کی سیاست نہیں کی بلکہ انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہاتمام سیاسی جماعتوں نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تعاون کیا۔

شہبازشریف نے کہاکہ وہ چوہدری شجاعت ، چوہدری پرویز الٰہی، اے این پی ، چیئرمین سینیٹ اور عوام کے شکرگزار ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں ساتھ دیا اور نوازشریف کی صحت و تندرستی کیلئے دعائیں کیں۔اس موقع پر شہبازشریف نے حکومت پر تنقید بھی کی ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے تاخیر کی لیکن اللہ تعالیٰ نے ریلیف دیا۔

یادرہے گزشتہ روزلاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو نام غیر مشروط طور پر ای سی ایل سے نکالنے کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 4 ہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2NS6tgG

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times