Sunday, November 10, 2019

شریف خاندان کے لیے تشویشناک خبر، نوازشریف کی بیرون ملک روانگی سوالیہ نشان...

وازشریف کی بیرون ملک روانگی
سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے تاحال نہ نکالا جاسکا، ای سی ایل میں نام شامل ہونے کی وجہ سے نوازشریف کی پیر کی صبح بیرون ملک روانگی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شریف خاندان نے کل صبح 9 بجکر 5 منٹ پرلندن کی ٹکٹ بک کرار کھی ہے تاہم نوازشریف کا نام ای سی ایل میں موجود ہے۔

ای سی ایل سے نام نہ نکالے جانے پر نوازشریف کی روانگی سے متعلق بے یقینی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور شریف خاندان حکومتی فیصلے کے منتظر ہیں۔

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی علی نوازاعوان کا اے آر وائی کے پروگرام’ سوال یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے سمری آگئی ہے، وزارت قانون کی سمری کابینہ میں دیکھی جائےگی، وفاقی کابینہ کااجلاس منگل کوہوگا جس میں سمری پرفیصلہ کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ نواز شریف، شہباز شریف اور ڈاکٹر عدنان کی لندن کے لیے ٹکٹ بک کرلی گئی ہیں، بک کی گئی ٹکٹ پر واپسی کی تاریخ 27 نومبر درج ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن اور پاکستان میں ڈاکٹرز سے نوازشریف کی طبیعت کے حوالے سے مشاورت کرلی گئی ہے جبکہ لندن میں حسین نواز اور اسحاق ڈار نے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، ذرائع کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا نام 48سے 72گھنٹوں میں ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست دی تھی، درخواست نواز شریف کی فیملی کی جانب سے بیماری اور بیرون ملک علاج کرانے کی بنیاد پر دی گئی تھی، درخواست میں کہا گیا تھا کہ نوازشریف بیرون ملک علاج کے لئے جانا چاہتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2CyFhx3

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times