![وفاقی وزیربرائے منشیات کنٹرول شہریارآفریدی](https://www.suchtv.pk/urdu/media/k2/items/cache/7a58c39b1896ca82dea2886e9c1ef165_M.jpg)
نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے شہریارآفریدی کا کہنا ہےکہ آرمی چیف کی مثال باپ اور ماں کی طرح ہے اور مشکل وقت میں علاقائی سلامتی کیلئے قوم کو سخت فیصلے کرنا پڑتے ہیں۔
اینکر پرسن کی جانب سے سوال کیاگیا کہ تحریک انصاف ایسا کیوں سمجھتی ہے کہ ایک شخص مشکل وقت کو ٹال سکتا ہے جس کا جواب دیتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا ایک ایسے وقت میں جب ملک کو ہر طرف سے خطرہ ہو ہر ملک اپنی سلامتی کیلئے سخت فیصلے کرے گا۔
اینکر پرسن نے کہا یہ نامناسب مثال لگتی ہے کیونکہ تین سال یا چھ سال بعد بھی کوئی اپنے والد کو تو نہیں بدل سکتا جس پر شہریار نے کہا ملک کا سربراہ اور آرمی چیف دونوں کی مثال باپ اور ماں کی طرح ہے۔
واضح رہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف سپریم کورٹ میں کیس دائر کیا گیا تھا جس پر عدالت نے انہیں چھ ماہ کی مشروط توسیع دیتے ہوئے حکومت کو حکم سنایا ہے کہ وہ آئندہ چھ ماہ میں مدت ملازمت میں توسیع پرقانون سازی کرے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2R2rWFx
0 comments: