
سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے جانب سے مزید 6کمپنیوں کو بند کرنے کے لئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ایس ای سی پی کمپنیوں میں میسرز میمون کارپوریشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ، میسرز پاک میموں امپیکس (پرائیویٹ) لمیٹڈ،میسرز نعمت اللہ اینڈ امجد جاوید اور کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ،میسرز کارپوریٹ آٹو موبائلز(پرائیویٹ) لمیٹڈ اورمیسرز بیسٹ ڈے انوویٹو سلوشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ شامل ہیں۔ یہ کمپنیاں ایس ای سی پی سے پیشگی لائسنس حاصل کئے بغیر، گاڑیوں، جائیدادوں، گھریلو سامان وغیرہ کی لیزنگ /فنانسنگ وغیرہ غیر قانونی کاروباری سرگرمیوں میں ملوث پائی گئیں۔
اس کے علاوہ یہ کمپنیاں صارفین کو سرمایہ کاری پر پرکشش اور غیرحقیقی منافع کا لالچ دے کر معصوم لوگوں سے رقم بٹور رہی ہیں۔ اس کے علاوہ ازیں، ایس ای سی پی نے فیکٹ فائینڈرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے نام سے قائم کمپنی کے خلاف بھی اسی طرح کی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ کمپنی مبینہ طورپر ایسی ممنوعہ کاروباری سرگرمیوں میں ملوث ہے جو کہ قانون کا نفاذ کرنے والی صرف مجاز ایجنسیاں ہی سرانجام دے سکتی ہیں۔ یہ کمپنیاں کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت تشکیل دی گئی تھیں لیکن یہ کمپنیاں قانون کے برخلاف ممنوعہ کاروباری سرگرمیاں سرانجام دے رہی ہیں جو کہ ان کمپنیوں کے رجسٹرڈ میمورنڈم آف ایسوسی ایشن سے بھی مطابقت نہیں رکھتی،ایس ای سی پی نے نشاندہی کئے گئے تمام امور پر ضروری قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
عوام الناس کومتنبہ کیا جاتاہے کہ کسی بھی کمپنی کی ایس ای سی پی سے رجسٹریشن کا قطعاً یہ مطلب نہیں ہوتا کہ یہ کمپنی یا اس کے سپانسرز اور ڈائریکٹرزلیزنگ، مضاربہ کا کاروبار کر سکتے ہیں یاعوام سے سرمایہ کاری کے نام پر فنڈز اکٹھا کرسکتی ہیں، کسی بھی کاروباری سرگرمی کے لئے سرمایہ کار کمپنیوں کو اپنے کاروبار کی رجسٹریشن کے علاوہ مخصوص سرمایہ کاری کی اسکیموں جیسے کہ اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری، میوچل فنڈز، رئیل اسٹیٹ مینجمنٹ اسکیموں، زندگی بیمہ اور جنرل انشورنس، مضاربہ کمپنیوں، لیزنگ کا کاروبار وغیرہ کے لئے ایس ای سی پی سے لائسنس حاصل کریں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/37whD2m
0 comments: