Tuesday, May 14, 2019

صدر مملکت سے فردوس عاشق کی ملاقاتت، ذرائع ابلاغ سے متعلق امور پر تبادلہ

اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی خصوصی معاون فردوس عاشق اعوان نے آج اسلام آباد میں صدر عارف علوی سے ملاقات کی اور ان سے ذرائع ابلاغ سے متعلق امور اور خصوصاً پاکستان کے تشخص کو بہتر بنانے سے متعلق اس کے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ صدر نے انہیں ذرائع ابلاغ کو در پیش مسائل کے حل کی ذمہ داری سونپی ہے۔

بعد میں سرکاری ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق  اعوان نے کہا کہ ہمارا مقصد میڈیا کو با اختیار بنانا اور اسے ملک کے مفادات کے ساتھ منسلک کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم میڈیا کو ڈیجیٹل اور اسے جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا چاہتے ہیں اور صدر عارف علوی کے ساتھ ملاقات میں انہی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/30fL4lG

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times