
ایران کے صدر حسن روحانی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی صوبے خوزستان کے شہر یزد سے تیل کے کنوئیں برآمد ہوئے ہیں جن سے 50 بیرل خام تیل کا اضافہ ہوجائے گا اور یہ ایران کا دوسرا بڑا تیل کا ذخیرہ ہوگا۔
اس موقع پر صدر حسن روحانی نے امریکی صدر ٹرمپ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران تیل کی فروخت کرنے کی جتنی پابندیاں عائد کرے گا، ہمارے ماہرین اور کارکنان زمین کی تہوں اور سمندر کا سینہ چیر کر اتنا ہی تیل نکالتے رہیں گے۔
تیل کے ذخائر 240 مربع کلومیٹر پر محیط ہیں جن کی گہرائی 80 میٹر ہے جن میں تقریباً 50 سے 53 ملین بیرل خام تیل موجود ہے، یہ ذخائر ایران کے احواز کے علاقے میں موجود تیل کے ذخائر کے بعد دوسرا بڑا ذخیرہ ہے۔ احواز کے خام تیل کے ذخائر 65 بلین بیرل کے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ برس ایران پر تیل فروخت کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے ایران سے تیل خریدنے والے اپنے حلیف ممالک سے اقتصادی شراکت داری ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33B9bfR
0 comments: