
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کا بابری مسجد سے متعلق فیصلہ غیرقانونی ہے، متنازع مقدس مقام کا قبضہ ہندووَں کو دینا غیرقانونی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ ناقابل قبول ہے، مسجد کےلئے متبادل جگہ دینا انصاف نہیں ہے، بھارتی سپریم کورٹ نے عقیدے کی بنیاد پرفیصلہ دیا۔
یاد رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے زمین ہندووں کو دینے کا فیصلہ سنا دیاہے جبکہ مسلمانوں کو مسجد کی تعمیر کیلئے پانچ ایکڑ زمین فراہم کرنے کا حکم جاری کر دیاہے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے مندر کی تعمیر کیلئے بورڈ تشکیل دینے کا حکم بھی جاری کر دیاہے جو کہ تین ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33AY4Uj
0 comments: