Tuesday, November 26, 2019

آرمی چیف تقرری میں توسیع، سپریم کورٹ نے ایک بجے تک سماعت ملتوی کردی

آرمی چیف تقرری میں توسیع: سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس پر سماعت
جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف تقرری میں توسیع کے معاملے پر سپریم کورٹ نے ایک بجے تک سماعت ملتوی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل انور منصور خان عدالت عظمیٰ میں پیش ہوئے جبکہ گذشتہ روز مستعفی ہونے والے سابق وزیر قانون فروغ نسیم آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے وکیل کے طور پر سپریم کورٹ میں پیش ہونگے۔

گزشتہ روز عدالت نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے آرمی چیف سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کیے تھے۔عدالت نے درخواست کو 184/3 کے تحت از خود نوٹس میں تبدیل کر دیا تھا۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ایک موقع پر استفسار کیا کہ آرمی چیف کی توسیع کی مدت کیسے متعین کر سکتے ہیں، یہ اندازہ کیسے لگایا گیا کہ 3 سال تک ہنگامی حالات رہیں گے؟

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست جیورسٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں سیکریٹری دفاع اور دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2rqlL3B

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times