Thursday, November 7, 2019

پی پی پی کے مرکزی رہنما پارٹی چھوڈ کر بڑی سیاسی جماعت میں شامل، پیپلز پارٹی کو ایک اور دھچکہ

پی پی پی کے مرکزی رہنما پارٹی چھوڈ کر بڑی سیاسی جماعت میں شامل
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر سردار عبدالقیوم خان جتوئی اور تین سابق ایم پی اے سمیت جنوبی پنجاب کی اہم شخصیات نے پیپلزپارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سردار عبدالقیوم خان جتوئی،سابق پارلیمانی سیکرٹری سید قائم علی شاہ شمسی, سابق ایم پی اے سردار رسول بخش خان جتوئی,سابق ایم پی اے یاسرعرفات جتوئی ،سابق ایم پی اے شہزاد رسول جتوئی ایڈووکیٹ اورسابق ہولڈر داؤد خان جتوئی سمیت متعدد سابق چیئرمین اور سابق ناظمین نے پی پی پی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے اس میں مسلم لیگ کی قیادت سے رابطہ بھی قائم کیا گیا ہے۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں محمد نوازشریف کی صحت یابی کے بعد ان تمام رہنماؤں کی نون لیگ میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2WSbLf5

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times