Thursday, November 7, 2019

پاکستان نے اسرائیل کو عبرت ناک شکست دے دی

پاکستان نے اسرائیل کو عبرت ناک شکست دے دی
پاکستان نے کھیل کے میدان میں مسلمانوں کے دشمن اسرائیل کو عبرت ناک شکست دے دی، ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف نے اسرائیلی کھلاڑی کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایک مرتبہ پھر اور ایک اور کھیل کے میدان میں اسرائیل کو شکست دے دوچار کر دیا ہے۔

اس مرتبہ پاکستان نے اسنوکر کے کھیل میں اسرائیل کو شکست سے دوچار کیا ہے۔ مایہ ناز پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف نے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں اسرائیل کے کھلاڑی شاکر روبرگ کو شکست سے دوچار کیا۔ محمد آصف نے ناصرف اسرائیلی کھلاڑی کو شکست دی بلکہ ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بھی بنا لی ہے۔ محمد آصف نے اسرائیلی کھلاڑی کیخلاف بیسٹ آف نائن کا مقابلہ 3-5 سے اپنے نام کیا۔ اب پری کوارٹر فائنل میں محمد آصف آسٹریلیا کے جیمز مفسڈ سے مقابلہ کریں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/34E44f2

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times