Thursday, November 14, 2019

ٹک ٹاک گرل کے دفتر خارجہ میں ویڈیو بنانے کے حوالے سے اہم پیشرفت

ٹک ٹاک گرل کے دفتر خارجہ میں ویڈیو بنانے کے حوالے سے اہم پیشرفت
دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں ٹک ٹاک گرل کے دفتر خارجہ میں داخل ہونے اور ویڈیو بنانے کے حوالے سے دو اہم باتیں بتائی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حریم شاہ کے دفتر خارجہ میں داخلے سے متعلق معلومات جمع کرلی گئی ہیں اوردوسرا یہ کہ ایسے اقدامات بھی کئے گئے ہیں کہ مستقبل…

یاد رہے کہ ٹک ٹاک گرل کے نام سے معروف حریم شاہ نے گزشتہ ماہ اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ان کو ایک سرکاری ادارے کی عمارت کے ایک آفس میں دیکھا جا سکتاتھا۔ بعدازاں انھوں نے یہ ویڈیو اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کر دی۔

حریم شاہ نے اس ویڈیو کے ساتھ لکھا تھا کہ انھوں نے یہ ویڈیو ’وزیر اعظم آفس میں بنائی ہے‘۔ جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین سمیت پی ٹی آئی کے ورکرز نے بھی اس ویڈیو پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا اور اس پر شدید تنقید کی۔

لیکن دراصل حریم شاہ نے وہ ویڈیو وزارت خارجہ کے کانفرس روم میں بنائی تھی۔ دفتر خارجہ میں بنائی گئی حریم شاہ کی مزید ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی ہیں جبکہ دفتر خارجہ کے جس کانفرنس روم میں ویڈیو بنائی گئی تھی وہاں اہم امور پر میٹنگز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/34Y4zkj

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times