Sunday, March 10, 2019

منی لانڈرنگ کیس: زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں 15 مارچ تک توسیع

منی لانڈرنگ کیس: زرداری اور فریال تالپور کی آج کورٹ میں پیشی
بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کی ضمانت میں 15 مارچ تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں آصف علی زرداری آج عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے جبکہ ان کی ہمشیرہ فریال تالپورضمانت میں توسیع کے لیے بینکنگ کورٹ کے سامنے پیش ہوئیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے، ان کے وکیل کی جانب سے درخواست دائر کی گئی۔

فاروق ایچ نائیک نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ آصف علی زرداری قومی اسمبلی کے اجلاس میں مصروف ہیں۔

اومنی گروپ کے سربراہ انورمجید کوآج پیش نہیں کیا جائے گا، ملیرجیل حکام انورمجید کا میڈیکل سرٹیفکیٹ لے کرعدالت پہنچ گئے۔

پولیس کے مطابق کارڈیواسپتال کے ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ انورمجید علیل ہیں، بیماری کے باعث ڈاکٹرز نے انورمجید کوسفرسے منع کررکھا ہے۔

آصف علی زرداری کی جانب سے مقدمہ اسلام آباد منتقل کرنے پراعتراضات عدالت میں جمع کرا دیے گئے، آصف زرداری کے اعتراضات کی نقول نیب پراسیکیوٹرکو فراہم کردی گئی۔

وکیل نیب نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب مقدمہ اسلام آباد منتقلی کی منظوری دے چکے ہیں، مقدمہ سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان کے وکلا کے اعتراضات بلا جواز ہیں، اس مقدمے کا نیب ریفرنسز سے کلیدی تعلق ہے جبکہ سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق ملزمان کوشوکازکی ضرورت بھی نہیں۔

وکیل نیب نے کہا کہ چیئرمین نیب کومقدمہ منتقل کرنے کا مکمل اختیار ہے، ملزمان کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب آرڈیننس کی سیکشن16 اے کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔

فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ مقدمہ منتقل کرنے کا اختیارکیس کی نوعیت سے منسلک ہے، جو کیس نیب کے دائرہ اختیارمیں آتا ہو وہی منتقل کیا جاسکتا ہے۔

ملزمان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مقدمہ دوسرے صوبے منتقل کرنے کے اختیارات کو بھی دیکھنا ہوگا۔

فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے کے مطابق مقدمہ دوسرے صوبے منتقل نہیں کیا جاسکتا، نیب کومقدمہ منتقل کرنے کے لیے ٹھوس شواہد دینا ہوتے ہیں۔

بینکنگ کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقل کرنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا، عدالت نے ریمارکس دیے کہ پہلے دائرہ اختیار طے کریں گے پھرکیس آگے بڑھائیں گے۔

عدالت نے آصف زرداری اورفریال تالپورکی ضمانت میں 15 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر کیس اسلام آباد منتقلی سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر منی لانڈرنگ کیس میں آصف علی زرداری عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے تھے جبکہ ان کی ہمشیرہ فریال تالپورضمانت میں توسیع کے لیے بینکنگ کورٹ کے سامنے پیش ہوئی تھیں۔

بعدازاں بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کی ضمانت میں 11 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ مقدمے میں آصف علی زرداری، فریال تالپور، انور مجید، عبدالغنی مجید اور حسین لوائی نامزد ہیں جن پرمنی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

منی لانڈرنگ مقدمے میں آصف علی زرداری، فریال تالپور، انور مجید کے بیٹے نمر مجید، ذوالقرنین اور علی مجید عبوری ضمانت پرہیں جبکہ انور مجید، عبدالغنی مجید، حسین لوائی اور طحہ رضا گرفتار ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2HqapCC

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times