Monday, November 18, 2019

بابر اعوان نے وزیر اعظم پاکستان سے متعلق کردیا اہم انکشاف، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کی نظریں صرف کپتان پر

وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان
تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ 3 افواہوں کو فیک نیوز کی طرح پھیلایا جا رہا تھا، حکومت فیک نیوز کے حوالے سے قانون سازی کا ارادہ رکھتی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے خلاف سیاسی کیس بنائے گئے، عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جوعدالتوں میں میرٹ پر کیس لڑ رہے ہیں۔

بابر اعوان نے کہا کہ آزادی مارچ میں کیا کیا نہیں کہا گیا لیکن حکومت نے مقدمہ درج نہیں کیا، کسی کو اکسانا دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتا؟ انہوں نے کہا کہ 3 افواہوں کو فیک نیوز کی طرح پھیلایا جا رہا تھا، حکومت فیک نیوز کے حوالے سے قانون سازی کا ارادہ رکھتی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ کارکے کیس میں ہم نے ایک ارب20 کروڑ ڈالرکا جرمانہ دینا تھا، موجودہ حکومت نے جرمانے کو معاف کرایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آرڈنینس کا حامی نہیں ہوں، پارلیمنٹ سے قانون سازی کرنی چاہیے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XvRNqS

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times